۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
مددسہ سفینہ اہل بیت دادو

حوزہ/ایام فاطمیہ کی مناسبت سے پہلی مجلسِ عزاء کا اہتمام، صوبۂ سندھ ضلع دادو کے دینی مرکز مدرسہ سفینہء اہل بیت علیہم السّلام میں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے پہلی مجلسِ عزاء کا اہتمام، صوبۂ سندھ ضلع دادو کے دینی مرکز مدرسہ سفینہء اہل بیت علیہم السّلام میں ہوا، مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ عبد المالک نجفی نے خطاب کیا۔

ولایتِ علیؑ کے دفاع میں سیدہ فاطمہ زہراء (س) شہید ہوئی، مولانا عبد المالک نجفی

انہوں نے سورۂ کوثر کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان و شوکت پر روشنی ڈالی۔

مولانا عبد المالک نجفی نے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کی ولایت پر عقیدہ رکھنے کے اجر و ثواب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کی ولایت اس قدر اہم تھی کہ سیدہ نے دفاع کیا اور اسی راہ میں شہید ہو گئیں۔

انہوں نے حدیث لو لا ما خلق... کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیدہ کی تخلیق خدا کی منشاء میں نہ ہوتی تو یہ کائنات ہی خلق نہ کرتا۔

مولانا نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم فرماتے ہیں: میری بیٹی انسانی شکل میں حور ہیں، جناب سیدہ کا نور جناب آدم علیہ السّلام کی خلقت سے 2 ہزار سال قبل، خلق ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے نور سے سات سمان و زمین منور کیے گئے، آپ کا نور رب کائنات کا ذکر کرتا تھا۔

ولایتِ علیؑ کے دفاع میں سیدہ فاطمہ زہراء (س) شہید ہوئی، مولانا عبد المالک نجفی

ولایتِ علیؑ کے دفاع میں سیدہ فاطمہ زہراء (س) شہید ہوئی، مولانا عبد المالک نجفی

ولایتِ علیؑ کے دفاع میں سیدہ فاطمہ زہراء (س) شہید ہوئی، مولانا عبد المالک نجفی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .